قومی خبریںکھیل

پاکستان محفوظ ملک ہے اور اب ہم یہیں اپنی ہوم کرکٹ کھیلیں گے،وسیم خان

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور اب ہم یہیں اپنی ہوم کرکٹ کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو وسیم خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلنا اب آپشن نہیں ہے، ویسے بھی یو اے ای میں کرکٹ بہت مہنگی پڑتی ہے، پاکستان میں سیکیورٹی کا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ٹیسٹ میچز یہاں کرانا ہمارا اگلا ہدف ہے، سری لنکا کو یہاں کھیلنے کا کوئی اضافی پیسہ نہیں دے ہے ۔

وسیم خان نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ سری لنکا کی مین ٹیم نہیں آرہی، سری لنکا انٹرنیشنل ٹیم ہے ، ہم ان کو انڈر اسٹی میٹ نہیں کرسکتے، بھرپور کرکٹ ہوگی، سری لنکا کے نوجوان پلیئرز کو بھی خود کو ثابت کرنا ہے۔

وسیم خان نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کی ڈپارٹمنٹس کے ساتھ وابستہ نوکریوں کو ختم نہیں کررہے ، ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں ڈپارٹمنٹس کی نوکری کے حوالے سے شق کو ختم کررہے ہیں، کوشش یہی ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی ہر وقت ہر بات سے مطمین نہیں ہوسکتا، لوگ یہ بات سمجھ لیں کہ یہ معاملہ پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانے کا ہے ، جب آپ کو بہترین ٹیموں میں آنا ہے تو پھر کچھ قربانیاں دینا ہوں گی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز بطور کپتان مکمل بااختیار ہے، مصباح الحق کو بھی اس بات کا انداز ہ ہے، مصباح نے بھی کپتانی کی ہے، ان کو معلوم ہے کہ کپتان کی کیا ضروریات ہے، مصباح الحق بااختیار ضرور لیکن ساتھ ساتھ بورڈ کو جوابدہ بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات اچھے ہیں، ہمیں انڈیا کے ساتھ کہیں بھی کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں، انڈین بورڈ بھی کرکٹ کھیلنے کا خواہشمند ہے لیکن ان کو حکومتی اجازت کا معاملہ ہے۔

وسیم خان پاکستان سپر لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پی ایس ایل کافی اہم ہے، پی ایس ایل فرنچائزوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close