باکسر محمد وسیم کو آرمی چیف کی شاباشی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی باکسر محمد وسیم سےاپنے دفتر میں ملاقات کی اور محمد وسیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
COAS met boxer Muhammad Waseem at his office. Congratulated him for the recent achievement bringing honour for the country. “Talent like you is our pride, we are here to support youngsters like you having potential and positive energy”, COAS. pic.twitter.com/2sweNyY1AH
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 18, 2019
آرمی چیف نے مزید کہا کہ آپ جیسا ہنر ہمارے لیے باعث فخر ہے، ہم یہاں آپ جیسےبا صلاحیت اور مثبت توانائی کے حامل نوجوانوں کی مدد کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے بھی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائنی باکسر کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کی تعریف کی گئی ہے۔
باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ویل ڈن چیمپئن محمد وسیم، عامرخان نے لکھا کہ محمد وسیم نے دبئی میں اپنی فائٹ جیتی، وہ مستقبل کے پلانز پر بات کرنے کے لیے وسیم سے جلد پاکستان میں ملیں گے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نےحال ہی میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائنی باکسر کو پہلے راؤنڈ ہی میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور اور معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی اپنے ٹوئٹس میں محمد وسیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔