دلچسپ معلومات

کیا آپ جانتے ہیں کہ پرمافراسٹ کیا ہوتی ہے؟

پرمافروسٹ مستقل طور پر منجمد مٹّی ، پانی یا دونوں کا مجموعہ ہو سکتی ہے اور عموماً خط استواء کے قریبی علاقوں میں پائی جاتی ہے ، اور خط استواء کے شمالی حصے کے 24 % حصے پہ پائی جاتی ہے .
پرمافروسٹ نے اپنے اندر بہت بڑی مقدار میں کاربن کو اسٹور کیا ہوا ہے ، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے اِس پر ہر وقت پگھلنے کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔

permafrost regions
پرمافراسٹ والے علاقے

کیونکہ اِس کے پگھلنے سے دنیا میں کاربن ڈائی آکسائڈ اور میتھین گیس میں مزید اضافہ ہو جائے گا .
اِس کے پگھلنے یا ختم ہونے کی وجوہات میں زمینی کٹاؤ ، لینڈ سلائیڈنگ اور زیر زمین پانی کا بہت زیادہ مقدار میں نکالا جانا ہے .
پرمافروسٹ خط استواء کے قریبی علاقوں میں پودوں کی اقسام پہ بھی اثر انداز ہوتی ہے .
پرمافروسٹ اِس وقت دنیا کی فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائڈ سے بھی دو گنا زیادہ ہے تو خود ہی اندازہ لگا لیں کہ اگر یہ بھی دنیا کی فضا میں ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے موجود ہوتی تو گلوبل وارمنگ کا کیا حال ہو گا

methane hydrates
میتھین ھائڈریٹس والی پرمافراسٹ

ایک مطالعے کے مطابق اگر کچھ دہائیوں میں اگر دنیا کا درجہ حرارت صرف 1 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھا تو پرمافروسٹ اپنے اندر موجود کاربن ڈائی آکسائڈ کو فی سال 38 سے 100 ملین ٹن تک خارج کر دے گی .
سائنس دانوں نے سن 2006 میں سائبیریا کی ایک جھیل میں پرمافروسٹ کے پگھلنے سے 5 گنا زیادہ میتھین گیس کو نکلتے دیکھا۔

2012 میں روس کے محققین نے ثابت کیا کہ سائبیریا کی پرمافروسٹ جدید پودوں کی قدیم شکل میں موجود ٹشوز کا قدرتی ذخیرہ ہے۔ یہ اب تک کا قدیم ترین ٹشو ہے جو زندہ ہوا ہے۔ یہ پودا زرخیز تھا ، جس نے سفید پھول اور بارآوربیج بھی تیار کیے تھے۔مطالعہ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ٹشو دسیوں ہزاروں سالوں تک برف کے اندر زندہ رہ سکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جزیرہ نما یامال میں اینتھراکس کا 2016 کا پھیلنا پرمافروسٹ پگھلنے کی وجہ سے ھی تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close