کھیل

پاکستان بمقابلہ سری لنکا: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں سری لنکا کے کپتان لاہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عماد وسیم اور امام الحق کی جگہ محمد نواز اور عابد علی کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور سدیرا سماراوکراما، اسورو اڈانا اور اوشاڈا فرنینڈو کی جگہ منود بھنوکا، لکشن سنداکن اور اینجلو پریرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.

پاکستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پیر کو کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی تھی۔

پاکستان نے یہ فتح بابر اعظم کی ایک روزہ میچوں میں 11ویں سنچری اور عثمان شنواری کی پانچ وکٹوں کی بدولت حاصل کی۔

اس شاندار اننگز کے دوران بابر اعظم ایک سال میں 1000 رنز مکمل کرنے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔

یاد رہے کہ یہ سیریز کراچی میں دس برسوں میں پہلی انٹرنیشنل سیریز ہے۔ اس سے پہلے لاہور میں سنہ 2015 میں زمبابوے نے ایک روزہ سیریز کھیلی تھی۔

اس سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز پانچ اکتوبر سے لاہور میں ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ سات اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ نو اکتوبر کو ہو گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close